• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا : انوشہ رحمان کی موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت​

Federal Minister Anusha Rehman Attends Mobile World Congress Barcelona

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پاکستان انوشہ رحمان نے بارسلونا میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس 2018 میں شرکت کی ، اس موقع پر سفیر پاکستان میڈرڈ خیام اکبر اور کمرشل قونصلر ڈاکٹر حامد بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

وفاقی وزیر نے کوریا کی ایک کمپنی کے ساتھ اسلام آباد میں پڑھنے والی ایک لاکھ اڑتالیس ہزار بچیوں کے لئے کمپیوٹر کی تعلیم اور انہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد با عزت روزگار مہیا کرنے کے لئے اسکولوں میں کمپیوٹرز کلاسز کے اجراء اور تعلیمی اعتبار سے لائق اور ٹاپ کرنے والی لڑکیوں کو ’’ ٹیب ‘‘ دینے کے معاہدے پر دستخط کئے ۔

کوریا کی کمپنی کمپیوٹر کلاسز کے لئے کمپیوٹرز مہیا کرے گی جبکہ حکومت پاکستان کمپیوٹر کی تعلیم دینے کے لئے ٹرینڈ اسٹاف اسکولوں میں تعینات کرے گا ۔

اسلام آباد بیت المال اور دوسرے 226 اسکولوں میں زیر تعلیم بچیاں کم عمری سے ہی کمپیوٹرکی تعلیم حاصل کرنا شروع کر دیں گی ۔

واضح رہے کہ اس کانگریس کا افتتاح ہسپانوی بادشاہ ’’ فلپ اے ششم نے کیا تھا اور یہ کانگریس 26فروری سے پہلی مارچ تک جاری رہے گی اور اس کانگریس کا ایک لاکھ سے زیادہ افراد وزٹ کریں گے ۔​​

تازہ ترین