• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ترقی، مسلم لیگ نواز پنجاب کا اگلا سربراہ کون ؟

Who Is The Next Head Of The Punjab Muslim League Nawaz Nawaz Sharif

رپورٹ : طارق بٹ... وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مزید عروج پر آتے ہی اب پاکستان مسلم لیگ نواز پنجاب کے سربراہ کی سیٹ خالی ہوگئی اور اس کا سربراہ کون ہوگا ،لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ اگلے چیف کا فیصلہ پارٹی قیادت کرچکی ہے لیکن اس سیٹ پر تعیناتی کیلئے ایک ماہ سے زائد کا وقت لگے گا ۔

شہباز شریف کی ترقی کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر کی ذمہ داریاں مریم نواز ،حمزہ شہباز ،خواجہ سعد رفیق یا کسی اور میں سے کون سنبھا لے گا ؟کئی برسوں سے اس مقام پر رہنے والے شہباز شر یف کے مزید ترقی پاتے ہی پنجاب کا یہ عہدہ خالی ہوجا ئے گا۔

سینئر لیگی رہنما پنجاب کے صدر سے متعلق اپنے لبوں کو سیئے ہوئے ہیں لیکن ان میں سے ایک کاکہنا ہے کہ مریم پارٹی میں اہم کردار ادا کریں گی کیونکہ اپنے والد نوازشریف کی 28 جولائی کے فیصلے میں نااہلی کے بعد سے ان کے شانہ بشانہ کامیاب مہم چلانے سے انہوں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب صدر کی حیثیت سے شہباز شریف نے پارٹی میں مختلف طاقتور گروپوں کے درمیان توازن کو قائم رکھا ہے کیونکہ ان کی حکمت عملی سے سب ہی مطمئن رہے ہیں اور زیادہ شکایات بھی نہیں ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ اس میں اب کوئی شک باقی نہیں رہتا کہ جولائی انتخابات کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مہم خصوصی طور پر نوازشریف اور مریم چلائیں گی ۔

دوسری طرف شہباز شریف اور حمزہ ہوںگے تاہم شہباز شریف اور حمزہ دونوں نے اب تک عوامی جلسے سے خطاب نہیں کیا جبکہ ایک ہی وقت میں علیحدہ طور پر جلسوں میں بات کرتے رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما کاکہنا ہے کہ مریم کو اگر پنجاب کا سربراہ بنادیا جاتا ہے تو وہ پارٹی امور سے متعلق تجربات لینے کے قابل ہوجائیں گی۔

دوسری طرف حمزہ کا پنجاب میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات میں غیر معمولی کردار رہا ہے ۔وہ پنجاب میں پارٹی امور میں سمجھداری کے ساتھ مصروف رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پارٹی میں ذوالفقار کھوسہ جیسا کوئی باعزم دستیاب نہیں ہے جوپنجاب کا صدر بن سکتا ہے اور ان کی تعیناتی کسی کیلئے ناراضگی کا باعث نہیں ہوگی ۔

دوسری بار کیلئے نوازشریف پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد بن گئے ہیں لیکن وہ پارٹی سربراہ نہیں جیسا کہ پارٹی آئین میں کہاگیاہے۔ انہوں نے سوچا کہ یہ منصب جب شہباز شر یف اس کے صدر بنے ہیں ،مشرف کے بنائے گئے قانون میں سابق وزیر اعظم کو اس عہدے کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی ۔

یہ کہا جا رہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے پنجاب کے اگلے سربراہ کیلئے فیصلہ کرلیا ہے لیکن اس تعیناتی کو پر کرنے کیلئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ لگے گا ،پنجاب چیپٹر کیلئے سربراہ کو اس وقت منتخب کیاجائے گا کہ جب شہباز شریف کو اس کا مستقل صدر منتخب کیاجائے گا ۔

 

تازہ ترین