• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے ایمنسٹی اسکیم

Amnesty Scheme For Investors Abroad

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے 15 مارچ تک ایمسنٹی اسکیم لے آئیں گے۔ جون 2018 تک آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں۔ بجٹ میں سالانہ آمدنی کی حد 4 لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ کرنے کی تجویز ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی برآمدکنندگان سے کراچی کے پی ایچ ایم اے ہاؤس میں ملا قات ہوئی ۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ صنعتکاروں کے مسائل کو مانتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے اہم ایشو کی وجہ سے سیلز ٹیکس ریفنڈز دینے میں تاخیر ہوئی لیکن پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،جلد جاری ہونے والے آر او کو ادائیگی کردی جائے گی ۔

رانا افضل نے کہا کہ بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے اسکیم پندرہ مارچ تک لے آئیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جون تک آئی ایم ایف کو 3 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں ، جس کے لئے بھی اقدامات کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس ریلیف کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

پاکستان اپیرل فورم کےچیئرمین جاوید بلوانی نے کہا کہ پیداواری لاگت میں کمی اور سیلزٹیکس ری فنڈز جاری ہونے سے ہی ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

تازہ ترین