• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلابازوں کاخلائی اسٹیشن پر 168دنوں کا مشن مکمل کرکے زمین پر واپسی

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 168دنوں کا مشن مکمل کرکے تین خلاباز زمین پر واپس آگئے ہیں۔

دو امریکی اور ایک روسی خلابازوں نے سویو زکیپسول کے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کامیابی سے طے کیا۔

انہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے قازقستان کے علاقے میں لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد تینوں افراد کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔

ناسا کے خلائی مشن کے لیے تین خلا باز اب بھی بین الاقوامی اسٹیشن پر موجود ہیں۔

 

تازہ ترین