کیلیفورنیا کے ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلزنے گوگل کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑی کی آزمائش شروع کر دی، آزمائش کے دوران احتیاطاًڈرائیور بٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اب کسی کو ڈرا ئیونگ کی تھکان سے پر یشا ن ہو نے کی ضرو رت نہیں ہے کیو نکہ ٹیکنالوجی کی دنیا کے معروف نام گوگل نے بغیر ڈرائیور چلنے والی گاڑی کا آزمائشی ماڈل پیش کردیا ہے۔
گوگل کی تیار کردہ ببل کی شکل والی اس ڈرائیور لیس گاڑی میں صرف گو اور اسٹاپ کا بٹن ہے تاہم یہ اپنی مطلوبہ منزل تک پہنچنے کیلئے جی پی ایس سسٹم، ریڈار سینسرز اورکیمروں کا استعمال کرتی ہے۔
گوگل انتظامیہ کے مطابق اس گاڑی کے آزمائشی ماڈل کو کیلیفورنیا کے ٹریکس پر آزمایا جارہا ہے جبکہ اس دوران ڈیپارٹمنٹ آف وہیکلز نے اسٹیرنگ وہیل پر احتیاطاً ڈرائیور کو بھی بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کسی غیر متوقع حادثے سے نمٹا جا سکے۔
گوگل کے مطابق ان کار وں کی بدو لت انسا نی غلطیوں کے با عث ہونے والے حادثات اور اموات میں 50فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔