• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد یعنی یکم مارچ شروع ہوتے ہی ہو گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3روپے 56پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 88روپے7 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 98 روپے45 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 6 روپے 28 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد 76 روپے46 پیسے ہو گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

تازہ ترین