• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی کی بھارتی خلاف ورزی، جے کے ایل ایف بلجیم کا مظاہرہ

Loc Violations Jklf Protest Against Indian Firing

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مسلسل گولہ باری اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ بلجیم کی جانب سے ایک مظاہرہ کیا گیا۔

منفی 5 ڈگری کے موسم میں ہونے والے اس مظاہرے میں جے کے ایل ایف کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔

مظاہرین نے اس موقع پر بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جبکہ وہ مسلسل آزادی کے حق، بھارت کی مذمت اور اپنے دیگر نظریاتی مطالبات پر مشتمل نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

بعدازاں مشتاق دیوان ،مرزا شبیر جرال اور سردار نسیم اقبال کی قیادت میں ایک وفد نے اقوام متحدہ کے مقامی ذمہ دار کو ایک یاد داشت بھی پیش کی۔

جے کے ایل ایف کے ڈپلومیٹک ہیڈ پروفیسر ظفر خان اور یورپ کے صدر تنویر چوہدری کے دستخطوں سے جاری کردہ اس یادداشت میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس صورتحال میں فوری مداخلت کرے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

تازہ ترین