• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلو نا میں دنیا کاسب سے بڑا موبائل فون شو

اسپین کے شہر بارسلو نا میں دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون شوکی رعنائیاں عروج پر پہنچ گئیں ،چینی کمپنی نے فلائنگ ٹیکسی متعارف کروادی،جدیدروبوٹس اور نت نئے موبائل فونز بھی نمائش کا حصہ ہیں۔

بارسلونا میں دنیا کے سب سے بڑے موبائل فون شو کا آغاز ہوا جہاں جدید اورنت نئے اسمارٹ فونز اور فون ٹیکنالوجی کو منفرد انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔اس دلچسپ میلے میں چینی کمپنی ایہانگ نے اپنی پہلی فلائنگ ٹیکسی ایہانگ184 متعارف کروائی ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔

اس سے قبل یہ کمپنی اسی ماڈل کا مسافر ڈرون بھی متعارف کروا چکی ہے جس کی آزمائشی سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔شائقین کے لئے اینڈرائیڈ فونز کو سامنے لانے اورچار روز تک جاری رہنے والے اس کانگریس میں تمام بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے جا رہی ہیں۔

سام سنگ کمپنی اس موقع پر سام سنگ گیلکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کروائے گی ،نوکیا کمپنی کانگرس میں نوکیا 7 پلس اور نوکیا 1 اسمارٹ فون متعارف کروائے گی جبکہ نوکیا 4، نوکیا 8 پرو اور نوکیا 9 متعارف کروانے سے متعلق بھی خبریں زیر گردش ہیں۔

سونی کمپنی اس موقع پر سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ متعارف کروائے گی۔ اس جدید میلے میں جہاں کئی مصنوعات نمائش کا حصہ بنائی گئی ہیں وہیں جدید روبوٹس اور اسمارٹ فونز سے کنٹرول ہونے واکی گاڑیاں بھی اسی نمائش کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین