• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹی کے تیل و لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا

Sales Tex Increase In Oil And Lite Diesel Prices

ایف بی آر نے یکم مارچ سے مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر سیلز ٹیکس بڑھا دیا ، فی لیٹر مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 10 فیصد اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل پر ساڑھے نو فیصد بڑھا دیا گیا اور نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے یکم مارچ 2018 سے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس فی لیٹر 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا ہےاورلائٹ اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس5 اعشاریہ 7 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کردیا ہے ۔

ایف بی آر نے پیٹرول پر سیلز ٹیکس 17فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 5 اعشاریہ25 فیصد پر ہی برقرار رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،جاری ہونے والے ایس آر او پر اطلاق یکم مارچ 2018 سے ہوگا۔

تازہ ترین