• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم :آن لائن سسٹم کےنفاذ کےفیصلےکےخلاف آج چوتھے روزبھی ہڑتال

Customs Agents Strike Against New Weboc System Continues At Pak Afghan Border

طورخم بارڈرپرآن لائن سسٹم کے نفاذ کےفیصلےکےخلاف آج چوتھے روزبھی ہڑتال ہے جس ے سرحد کے دونوں طرف تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں ۔

تاجربرادری کا کہنا ہےکہ ہڑتال کے باعث بھاری نقصان ہورہاہےادھر کسٹم حکام کہتےہیں کہ نیا سسٹم ترقی کے ساتھ ساتھ سہولتوں میں بھی مدد دےگا ۔

خیرایجنسی میں کسٹم وی بوک آن لائن سسٹم کیخلاف طورخم بارڈرپرآج چوتھےروزبھی ہڑتال ہے۔ہڑتال کےباعث پاک افغان دوطرفہ تجارت مسلسل معطل ہےاوردونوں طرف مال بردارگاڑیاں کھڑی ہیں۔

تاجربرادری کا کہنا ہےکہ ہڑتال کے باعث بھاری نقصان ہورہاہےکسٹم کلیرنس ایجنٹس کا کہنا تھا کہ پہلے تجارتی سرگرمیاں عام طریقے ہوتی تھی جس میں کئی لوگوں کا روزگارجڑا تھا لیکن اب سسٹم آن لائن ہونےسے ہزاروں قبائلی بےروزگارہوجائیں گے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن سسٹم پورے ملک کو ایک جگہ کردےگا جس سےتجارت کو ترقی ملنے کے ساتھ ساتھ ضروری سہولیات بھی فراہم کرنے میں مددملے گی ۔

 

تازہ ترین