• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچپن میں ہی گلوکاری کی دنیا میں دھوم مچا دینے والے جسٹن بیبر 1 مارچ 1994ء کو کینیڈا میں پیدا ہوئے۔

ان کی پرورش اکیلی ماں نے کی ۔جسٹن کو بچپن سے ہی سنگنگ کا بہت شوق تھااور اس بات کا علم جسٹن کی والدہ کو کافی جلدی ہوگیا تھااسی لیے جسٹن کی دوسری سالگرہ پر ان کی والدہ نےانہیں ایک ڈرم کٹ بطور تحفے میں دی جسے وہ ہر وقت بجا تے رہتے تھے۔

جسٹن پڑھائی میں تو کمزور تھے لیکن اسکول کے ہر موسیقی کے مقابلے میں حصہ ضرور لیتے اور اول بھی آتے۔ان کو ہمیشہ ہی گائیکی سے دلچسپی رہی ،اسی لیے وہ گھرمیں بھی اکثر گنگناتے رہتے،اسی وجہ سے ان کی والدہ نے مائیکل جیکسن اور اسٹیو ونڈر کے گانوں کی ننھے بیبرکی آواز میں ویڈیو کلپ بنا کر یو ٹیو ب پر ڈالنا شروع کر دیںاور دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں میں یہ ویڈیوزکافی مقبول ہونا شروع ہوگئی ۔

کچھ ہی عرصے بعدایک میوزک ڈائریکٹر ’اسکوٹر برون‘نے یوٹیوب پر کچھ ویڈیوز کو سرچ کرنا شروع کیا۔ان کو ایک نئی میوزک ویڈیو کے لیے ایک نیا سنگر چاہیے تھا تبھی ان کی نظر جسٹن کی ویڈیوز پر گئی اور اسکوٹر برون کو جسٹن کی ویڈیوز اتنی پسند آئی کہ انہوں نے جسٹن کو لانچ کرنے کا سوچ لیا اور پھر جسٹن نے میوزیشن یوشیر کے ساتھ2008ء میںپہلی میوزک البم ’’مائی ورلڈ ‘‘ آیاجس کو سن کر لوگ جسٹن کے دیوانے ہوگئے اور صرف 14 سال کی عمر میں جسٹن راک اسٹار بن گئےاور شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگے ۔

بہت چھوٹی عمر میں مشہور ہونے والے جسٹن کے کئی تنازعات بھی کئی بار سامنے آئے ہیں اورجسٹن کو اپنے جارحانہ رویے کی وجہ سے ہر وقت خبروں میں رہے اور انہیں متعددبارتنقید کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ وہ مداحوں کے ساتھ اپنے برے رویےکی وجہ سے اکثر میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں۔

ایک باربارسلونا میں کنسرٹ کیلئے جاتے ہوئے ایک مداح نےجسٹن بیبر کی گاڑی میں ہاتھ ڈال کر انہیں چھونے کی کوشش کی جس پر بیبر نے اس کا ہاتھ جھٹکنے کی بجائے اسے مکا رسید کیا جس سے اس کا ہونٹ پھٹ گیا، اس کے بعد نوجوان کے منہ سے خون نکل آیا۔

اسی طرح کے بہت سے واقعات سے جسٹن بیبر کی زندگی بھری ہوئی ہے جن میں وہ کبھی اپنے پڑوسی کو تنگ کرتے نظر آتے ہیں ،کبھی کسی مداح کی پٹائی لگاتے ہیں تو کبھی کسی پولیس والے کے ساتھ مار پیٹ کرتے ہوئے دکھا ئی دیتے ہیں۔

جسٹن بیبر دل پھینک بھی واقع ہوئے ہیں، 2010ء میں ان کا سب سے پہلا افیئر ٹی وی اداکارہ و گلو کا رہ سیلینا گومز کے ساتھ منظر عام پر آیا جن کا ساتھ بہت طویل عرصےنہ چل سکا اور دو سال کے بعد ہی نو مبر 2012ء میں دونوں نے اپنے راستے جدا کر لیے۔

دو نوں کی ٹو ئٹر پر آنے والی ایک متنا زع تصویر اس کی وجہ بنی اور سیلینا گومز کو بیبرکے مدا حو ں کی طرف سے تلخ باتوں کا سامنا کرنا پڑامگر اب دونوں سب کچھ بھلا کر پھر ایک ساتھ ہوگئے ہیں۔

جسٹن بیبر نے کئی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں مہمان اداکار کی حیثیت سے کام بھی کیا ہے ۔جسٹن کو گریمی سمیت کئی ایورڈز سے نوازا گیا ہے۔

 

تازہ ترین