• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میں آج دسواں میچ کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں زلمی نے گلیڈیٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ شارجہ میں کھیلا جارہا ہے ،جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔

ٓاج کے میچ کے لیے کوئٹہ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں گزشتہ روز کھیلنے والے بنگلہ دیشی آل رائونڈر  محمود اللہ کی جگہ پروٹیز بیٹسمین رائلی روسوو کو شامل کیا گیا ہے۔

ادھر ٹیم پشاور میں 2 تبیدلیاں کی گئیں ہیں، انہوں نے ابتشام شیخ کی جگہ 19 سالہ پیسر سمین گل اور انگلش آل راونڈر  کرس جارڈن کے جگہ بنگلہ دیشی بیٹسمین صابر رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک دونوں ٹیموں نے 3،3 میچز کھیلے ،جس میں زلمی نے ایک جبکہ گلیڈیٹرز نے 2میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تازہ ترین