• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیئرز بازار،100 انڈیکس میں 270 پوائنٹس کا اضافہ

Shares Market 270 Points Increased In Psx 100 Index

شیئرز بازارمیں آج مسلسل تیسرا مثبت کاروباری اختتام اس وقت ہوا جب 100 انڈیکس 270 پوائنٹس اضافے سے بند ہوا۔

پاکستانی شیئرز بازار کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 43510 پر بند ہوا۔

آج 21کروڑ شیئرز کے سودے 10 ارب روپے میں ہوئے، کاروبار کے اختتام پر بی آئی پی ایل کے جاری کردہ ریسرچ نوٹ کے مطابق سیاسی تشویش، معیشت کو درپیش خدشات اور جیوپولیٹیکس پر کاروبارکے آغاز پر کچھ سرمایہ کاروں نے منافع بک کیا۔

ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح مالیاتی شعبے کی توقعات سے کم رہنے، سیمنٹ کی کھپت نو فیصد اور ملک کے شمالی حصے میں سیمنٹ کی بوری 10روپے مہنگی ہونے اور ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے پاکستانی بینکوں کی ریٹنگ برقرار رکھےجانے پر سرمایہ کاروں نے خریداری کی، جو انڈیکس کے مسلسل تیسرے مثبت اختتام کی وجہ بنی۔

تازہ ترین