• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوزوکی کی گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ نوٹیفکیشن ڈیلرز کو ارسال

Suzuki Vehicles Price Increase In Notification Send To Dealers

پاک سوزوکی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں رواں سال میں دو ماہ کے اندر دوسری بار اضافہ کردیا ہے۔ اس سے قبل پاک سوزوکی نے یکم جنوری کو اپنی مختلف گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

پاک سوزوکی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن ڈیلرز کو بھیج دیا گیا ہے اور ان کا اطلاق یکم مارچ 2018 سے ہوگیا۔جس کے مطابق سوزوکی مہران وی ایک 6 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ کر 7 لاکھ 9 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

سوزوکی مہران وی ایکس آر 7 لاکھ 42 ہزار سے7 لاکھ 62 ہزار روپے، سوزوکی راوی 7 لاکھ 6 ہزار سے7 لاکھ 26 ہزار روپے، سوزوکی سوئفٹ این اے وی۔ایم ٹی 13 لاکھ 75 ہزار سے 14 لاکھ 5 ہزار روپے، سوزوکی سوئفٹ این اے وی۔اے ٹی 15 لاکھ 11 ہزار سے 15 لاکھ 41 ہزار روپے، سوزوکی کلٹس وی ایکس آر 12 لاکھ 50 ہزار سے 12 لاکھ 70 ہزار روپے، سوزوکی ویگنر آر وی ایکس ایل 11 لاکھ 14 ہزار سے 11 لاکھ 64 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

سوزوکی بولان 7 لاکھ 64 ہزار سے 7 لاکھ 84 ہزار روپے، سوزوکی بولان کارگو 7 لاکھ 30 ہزار سے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سوزوکی کے ساتھ ہونڈا اور ٹویوٹا نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین