• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aisha Khan Announced To Quit From Show Bizz Industry

پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے کوئی واضح وجہ بتائے بغیر شوبز انڈسٹری کوچھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ خان کا شمار انڈسٹری کی ان بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں حقیقی اداکاری سے خوب نام کمایا لیکن اب مداحوں کے لئے بُری خبر یہ ہے کہ عائشہ خان نے شوبز کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی راستہ ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر پوسٹ کیے اپنے ایک پیغام میں عائشہ خان کا کہنا تھا کہ میں زندگی کے ایک نئے مرحلہ کی جانب بڑھ رہی ہوںاور میں ان سب دوستوں کی بہت مشکور ہوں جنہوں نے انڈسٹری میں میری حمایت کی۔

عائشہ خان نے کہا کہ شوبز صنعت میں اپنے ساتھ کام کرنے والے ہر شخص کی شکرگزار ہوں اور بالخصوص اپنے خیرخواہ مداحوں کی ممنون ہوں جنہوں نے کسی غرض کے بغیر میرے کام کو سراہا ۔

اس موقع پر عائشہ خان نے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ مجھے اور میرے والدین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ عائشہ بہت سے ڈراموں میں کام کر چکی ہیں جس میں من مائل، مہندی اور پارسہ شامل ہیں۔ عائشہ سلور اسکرین پر بھی ظاہر ہوئی تھی اور ’وار‘ اور’ جوانی پھر نہیں آنے میں‘ بھی کام کر چکی ہیں۔

تازہ ترین