• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن ریفرنس، شرجیل میمن و دیگرکی درخواست ضمانت مسترد

Corruption Reference Sharjeel Memon And Others Appeal Of Bail Rejected

کرپشن ریفرنس: شرجیل میمن و دیگرکی درخواست ضمانت مسترد
افضل ندیم ڈوگر
محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن کے ریفرنس میں سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

اس ریفرنس کے تحت گرفتار ملزمان میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، ان کے فرنٹ مین عمر شہزاد، گلزار علی، سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شہلوانی، سارنگ لطیف، سلمان منصور اور دیگر شامل ہیں۔

نیب کی جانب سے تیار کیے گئے ریفرینس میں ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب 76 کروڑ کرپشن کا الزام ہے، ریفرنس میں ایک ملزم ریاض منیر ضمانت پر ہے ، جبکہ انیتہ بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔ ریفرنس میں 15 ملزمان جیل میں ہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن سمیت تمام ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین