• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

Aids Patients Increase In Pakistan

پاکستان میں گزشتہ 5 برسوں کی دوران ایڈز کےممکنہ 39 ہزار مریضوں کا اضافہ ہوا لیکن وزارت صحت ان میں سے ایک فیصدکو بھی رجسٹرڈ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی نہ ہی سرکاری سطح پر اس مرض کو قابو کرنے کےلئے نئی حکمت عملی بنائی جاسکی۔

وزارت صحت کی جانب سے بین الاقوامی تنظیموں کے تعاون سے2016-17 کے دوران پانچواں قومی ایڈز سروےکیا گیا ہے۔

ملک کے 23 شہروں کے 8606 مقامات پر کیے جانے والے سروے میں خواجہ سرا اور سرنج کے ذریعے نشہ کرنے والوں سمیت چار مخصوص گروہوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق ملک میں ایڈز کے ایک لاکھ 32 ہزار مریض پائے گئے جن میں سے 60 ہزار پنجاب، 56 ہزار سندھ، 11 ہزار خیبرپختونخوا اور 3 ہزار بلوچستان میں آئے ہیں۔

تازہ ترین