• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نیشنل میوزیم میں پہلی بار قران مجید کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش

Rare Quran Copies On Display At India National Museum


بھارتی دارالحکومت دہلی کے نیشنل میوزیم میں پہلی بار قران مجید کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش منعقد کی گئی ہے،یہ نمائش 27فروری 2018سے 31مارچ تک جاری رہے گی۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نمائش میں شامل تمام قرآن مجید نیشنل میوزیم کی ملکیت ہے اور اس کی پہلی بار نمائش کی گئی ہے۔

اس میوزیم میں حضرت علی ؓکے ہاتھوں کا تحریر کردہ قرآن مجید بھی شامل ہے جو خط کوفی میں جانور کی کھال کی جھلی پر لکھا گیا ہے،اس میں شامل کلام پاک کوفی، نسخ، ریحان، ثلث اور بہاری خط میں ہے۔

بھارت نیشنل میوزیم میں پہلی بار قران مجید کے نادر و نایاب نسخوں کی نمائش

نیشنل میوزیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر بی آر منی نے بتایا اس نمائش کے پس پشت کیوریٹر خطیب الرحمان کی کوششیں کار فرما ہیں۔

خطیب الرحمان نے بتایا کہ اس میں سے کئی کلام پاک کے صفحات کو سونے کے پانی اور لاجورد سے سجایا گیا ہے جبکہ ایک کلام پاک میں جہاں اللہ کا نام آیا ہے اسےسونے سے لکھا گیا ہے۔

اس نمائش میں ایک کرُتے پر پورا قرآن لکھا ہوا ہے اور خطیب الرحمان کا دعویٰ ہے کہ دنیا میں یہ واحد کرُتا ہے جس پر مکمل قرآن ہے جو کہ بہت ہی باریک بینی کے ساتھ خط نسخ میں لکھا گیا ہے اور اس میں اللہ کے 99 نام خط ریحان میں لکھے ہوئے ہیں۔

اس نمائش کی خاص بات مشتی قران ہے جس کی پہلی بار نمائش ہوئی ہے۔ قرآن کے ان نسخوں کے ساتھ بادشاہ شاہ جہاں اور اورنگزیب عالم گیر کی مہریں بھی ہیں۔

تازہ ترین