• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Psl3islamabad Set 122 Runs Target For Lahore Qalandar


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) تھری کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں9وکٹ کے نقصان پر 121رنز بنائے ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے لئے 122رنز کا ہدف سیٹ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی تو لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا۔

 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گزشتہ میچ میں 43رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے لیوک رونچی کو آئوٹ کرنے کے لئے برینڈن مکلم نے فخر زمان کو آزمانے کا فیصلہ کیا اور وہ کامیاب رہے ،پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی رونچی صفر رنز پر بولڈ ہوگئے ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی دوسری وکٹ 18 کے مجموعی اسکور پر گر گئی ،6رنز بنانے والے دوسرے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو سہیل خان نے سنیل نارائن کی مدد سے قابو کرلیا۔

لاہور قلندرز کو تیسری اور اہم وکٹ 29 کے اسکور پر مل گئی ،کپتان مصباح الحق 4 رنز کو سلمان ارشاد نے رامدین کی مدد سے میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی چوتھی وکٹ44 کے اسکور پر گری، سمیت پٹیل 9رنز کو یاسر شاہ نے پویلین کا راستہ دکھایا ۔

لاہور قلندرز کو 5ویں وکٹ 69کے اسکور پر ملی، 3چوکوں کی مدد سے 16رنز بنانے والے آصف علی کو یاسر شاہ نے بولڈ کردیا ،انہوں ڈومینی کے ساتھ 25قیمتی رنز کی شراکت قائم کی۔

مصباح الحق الیون کی چھٹی وکٹ ایک رنز کے اضافے کے ساتھ 70 کے اسکور پر گر گئی ، 3چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34رنز کی پر ذمہ دارانہ اننگز کھیلنے والے جیک پال ڈومینی کو یاسر شاہ نے اپنا تیسرا شکار بنایا ۔

اس کے بعد حسین طلعت نے ایک اینڈ سنبھال لیا ،وہ 2چھکوں اور ایک چوکا کی مدد سے ناقابل شکست 33رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ دوسرے اینڈ سے وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔

لاہور قلندر ز کو ساتویں وکٹ 107 کے اسکور پر مل گئی ، ایک چھکے کی مدد سے 15رنز بنانے والے ایندر رسل رن آئوٹ ہوگئے ۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف جو گزشتہ میچوں میں پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے رہے ہیں لیکن اس بار صفر رنز پر اپنی وکٹ سہیل خان کو حوالے کر بیٹھے۔

مصباح الحق الیون کی نویں اور آخری وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گرگئی ، شاداب خان 1رنز کا عمر اکمل نے کیچ پکڑا ،یہ میچ میں مستفیض الرحمٰن کی پہلی وکٹ تھی۔

لاہور قلندرز کی طرف سے یاسر شاہ کامیاب ترین بائولر رہے ، انہوں نے 4اوورز میں 20 کے عوض 3وکٹ حاصل کیں،وہ ایونٹ میں اب 6وکٹیں لینے والے شاہد آفریدی، شین واٹسن اور عمید آصف کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

برینڈن مکلم الیون کے سہیل خان نے 2 جبکہ فخرزمان اور مستفیض الرحمٰن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

 

تازہ ترین