• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد عالمی مقابلوں میں پاکستانی ٹیموں کی شامل کرایا جائے گا، خادم علی شاہ

Very Soon Pakistani Team Will Get Included In International Events Khadim Ali Shah

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید خادم علی شاہ نے کہا ہے کہتین سالہ پاکستانی فٹ بال کے نقصان کا ازالہ تو نہیں کرسکتے لیکن کوشش ہوگی کہ جلد از جلد عالمی مقابلوں میں پاکستانی ٹیموں کی شامل کرایا جائے، فیفا، اے ایف سی اور سائوتھ ایشین فٹ بال کی جانب سے فیصل صالح حیات پر اعتماد پر ان کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے فٹ بال کو نقصان پہنچایا ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار جنگ سےگفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فٹ بال کے ساتھ جس قدر ظلم اور زیادتی موجودہ حکومتی اہلکاروں کے ایماء پر کی گئی یہ ملکی تاریخ کی بدترین مثال بن گئی لیکن حق و سچ نے بالاخر کامیابی حاصل کی اور آج تین سال بعد فیصل صالح حیات کو دوبارہ کامیابی ملی۔

پاکستان میں فٹ بال پر پابندی کے باوجود فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو، اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور سائوتھ ایشیا کے صدر قاضی صلاح الدین نے بھی صرف اور صرف فیصل صالح حیات کی فٹ بال فیڈریشن کو تسلیم کیا ۔

یہ ہم پر ان کا بھرپور اعتماد تھا اور اب جبکہ پاکستان کی عدالتوں نے بھی ہمیں تسلیم کرلیا ہے تو عنقریب فیفا کی جانب سے پاکستان پر فیفا کی جانب سے پابندی جلد ختم ہوجائے گی اور ہمارے کھلاڑی عالمی سطح پر مقابلے کرتے نظر آئیں گے۔

ملک میں فوری فٹ بال کی سرگرمیاں بحال کی جائیں گی اور باقاعدہ تمام صوبوں کی کونسلوں کا اجلاس طلب کرکے کھیل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ایکشن اور جنہوں نے جدوجہد میں حصہ لیا ان کو بھرپور نمائندگی دی جائے گی۔

تازہ ترین