• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسپین، شاہدرہ میں مسیحی کمیونٹی کے گھیرائو کی مذمت

اسپین میں مقیم پاکستانی کرسچن کمیونٹی کی نمائندہ جماعت سوسائٹی فار کرائسٹ سمیت دوسری مسیحی تنظیموں اور مسلم لیگ ن اسپین کے نمائندوں نے بارسلونا میں ہونے والی پریس کانفرنس میں شاہدرہ کے پطرس اور ساجد مسیح پر ہونے والے پولیس اور ایف آئی اے کے مظالم کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں قانون کی موجودگی میں بغیر ثبوت کے کسی پر ایسا الزام لگانا کہ جس سے اس کی زندگی کو خطرہ ہو سراسر زیادتی ہے۔

سوسائٹی فار کرائسٹ کے صدر راجو الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ پیسوں کے لین دین کے معاملے کو مذہبی رنگ دینا زیادتی ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن اسپین کے صدر ایاز عباسی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ایسے معاملات پر حکومت کو سخت ایکشن لینا چاہئے۔

مسلم لیگ کاتا لونیا کے صدر راجہ ساجد محمود، سرپرست اعلیٰ حاجی اسد حسین، جنرل سیکریٹری ن لیگ اسپین ملک شاہد حسین،پیٹر بہادر، پادری بابر اور بشیر مسیح نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اگر ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہو جائے تو انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔

احتجاجی ریفرنس کے اختتام پر مسلمان اور کرسچن کمیونٹی نے مشترکہ طور پر پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔

تازہ ترین