• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اس ہفتے کا پیغام

پیارے بچو!

ذرا اس تصویر کو غور سے دیکھیں اور سوچیں کہ یہ بھی آپ جیسی بچی ہے، لیکن نہ اس کے ماں باپ کے پاس اسے اسکول میں داخل کرانے کی فیس ہے، نہ کھلانے کو پیسے۔ غربت کی گود میں پلنے والی یہ اور اس جسے نہ جانے کتنے بچے ہوں گے، جو رات کو بھوکے سوتے ہوں گے۔ دن بھر کوڑا کرکٹ اور گھروں کے باہر ڈھیروں ڈھیر باسی کھانے سے اپنی بھوک مٹاتے ہوں گے۔ جب کہ آپ کو اپنی پسند کا کھانا نہ ملے تو ماں باپ سے ضد کر کے کھانا آرڈر کرتے ہوں گے، کبھی پیزا تو کبھی برگر کی فرمائش پوری کرواتے ہوں گے۔ کیا آپ غریب اور بے سہارا بچوں کے لیے کچھ نہیں کرسکتے؟ اپنے ہم جماعت، ارد گرد بسنے والے بچوں میں کوئی غریب بچہ نظر آیا تو اُس کی مدد کریں۔ اُسے حقیر نہ جانیں، وہ بھی آپ ہی کی طرح ایک بچہ ہے، غریب بچہ، اُس کی نگاہیں آپ کی طرف ہوں گی۔

آج ہی عہد کیجئے کہ ہم غریب، بے سہارا بچوں کی کسی نہ کسی طرح مدد کریں گے۔ ایسا کر کے آپ کو یقیناً خوشی ہوگی اور جب کبھی آپ گھر سے باہر کھانا کھانے جائیں تو ارد گرد بھی نظر دوڑئیے گا، بہت سے بھوکے بچے آپ کی طرف دیکھ رہے ہوں گے۔ اُن کا خیال ضرور کیجئے گا۔ (شکریہ)۔

اس ہفتے کا پیغام
اس ہفتے کا پیغام


تازہ ترین