• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روزانہ 30 منٹ واک سے موٹاپے سے چھٹکارا ممکن ہے، ماہر ذیابیطس

روزانہ 30 منٹ واک سے موٹاپے سے چھٹکارا ممکن ہے، ماہر ذیابیطس

ماہر امراض ذیابیطس پروفیسر محمد زمان شیخ کے مطابق روزانہ 30 منٹ واک سے موٹاپے سے چھٹکارا ممکن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں 40فیصد افراد موٹاپے کا شکار ہیں،موٹاپاکئی بیماریوں کو جنم دیتا ہے جن میں ذیابطیس، دل کے امراض، ہائی بلڈ پریشر، جوڑوں کے امراض، فالج، بانجھ پن،کولیسٹرول، جگرا ور آنتوں کے امرض، سانس لینے میں دشواری اور کئی اقسام کے کینسر بالخصوص آنتوں اور بریسٹ کا کینسرشامل ہیں۔

پروفیسر زمان شیخ کا مزید کہنا ہے کہ موٹاپے کا شکار لوگوں کی نہ صرف جسمانی سرگرمیاں محدود ہو جاتی ہیں بلکہ وہ کم عرصہ تک زندہ رہ پاتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موٹاپے سے بچنے کے لیےتمباکو نوشی سے پرہیز کیا جائے، میٹھا، مٹھائی، تیل، برگر، فاسٹ فوڈ، مرغن غذائیں، کولڈ ڈرنکس اور چکنی چیزوں سمیت ایسی غذاؤں سے پرہیز کیا جائے جن میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں،پھلوں ،مچھلی ،خشک میوہ جات کا استعمال کیاجائے جبکہ روزانہ صبح کم ازکم 30منٹ کی واک کی جائے ۔

تازہ ترین