• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
موسیقی کیلئے جاب چھوڑ دینے والا شنکر ماہادیون

ممبئی کے تامل خاندان میں پیداہونے والا شنکر ماہادیون ایک ایسا گلوکار ہے جس نے موسیقی کی دنیا کو ہلا کے رکھ دیا ،انہوں نے ایک ہی سانس میں گانا گاکر سب کو حیران کر دیا۔

موسیقی کیلئے جاب چھوڑ دینے والا شنکر ماہادیون

شنکر ماہادیون کو بچپن سے ہی موسیقی کا بہت شوق تھا ،انہوں نے بچپن میں ہی کلاسیکل میوزک سیکھنا شروع کیا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ موسیقی کے اتنے شوق کے باوجود انہوں نے پڑھائی نہ چھوڑی اور 1988ء میں سوفٹ وئیر انجینئر کی ڈگر ی حاصل کرلی۔

شنکر بہت چھوٹے ہی تھے کہ ان کی ملا قات ایک لڑکی سے ہوئی ان کا نام سنگیتا تھا وہ ان کے پڑوس میں ہی رہتی تھی ،وہ ایک ساتھ بیڈمنٹن بھی کھیلا کرتے تھے جبکہ سنگیتا کے بھا ئی نے بہن پر کئی بار شنکر سے ملنے پر روک ٹوک بھی کی لیکن شنکر ماہا دیون اور سنگیتا ملتے رہے اور جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شنکر ماہا دیون کےسپر ہٹ گانے

کیریئر میں شنکر ماہادیون سافٹ ویئرانجینئرنگ کے ساتھ ساتھ میوزک شو ز بھی کر رہے تھے وہ ایک بڑے پر فارمر بن چکے تھے لہذا میوزک میں ہی اپنا مستقبل بنانے کا سوچ لیا۔

پھر وہ وقت آیا کہ ان کو ’’اوریکل‘‘ کمپنی سے جاب کی آفر آگئی اور وہ وہاں کام بھی کرنے لگے لیکن موسیقی کی دنیا نے انہیں ایسا کھینچا کہ اوریکل جیسی کمپنی کو چھوڑ کر یہ موسیقی کی دنیا میں آگئے۔

موسیقی کیلئے جاب چھوڑ دینے والا شنکر ماہادیون
شنکر ماہادیون،احسان اور لوئے

ان کا ہمیشہ سے موسیقی کے بارے میں کہنا تھا کہ ’’ موسیقی بہت اچھا ذریعہ ہے کسی کو کوئی بات سمجھانے کا، موسیقی سے ہی آپ کسی کے دل میں جگہ بنا سکتے ہیں۔‘‘

شنکر ماہادیون کے کئی کامیاب البم احسان اور لو ئے کے ساتھ ہیں۔ ان کا شمار ایسے گنے چنے گلوکاروں میں ہوتا ہے جو کئی زبانوں میں گا نے گاتے اور کمپوز بھی کرتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین