• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 فاسٹ فوڈریسٹورنٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 3 فاسٹ فوڈریسٹورنٹ سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 100 سے زائد فاسٹ فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص صفائی اور زائد المیعاد کوکنگ آئل کے بار بار استعمال پر 3 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سیل کر دیئے جبکہ 21 کو جرمانہ اور 34 کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی حکام نے لاہور میں غیر معیاری اور مضر صحت کوکنگ آئل کے استعمال کیخلاف کارروائی کے دوران 3 فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ سیل کردیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وارننگ نوٹس جاری کرنے کے باوجود کوکنگ آئل کی تبدیلی کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا،استعمال شدہ کوکنگ آئل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں معروف فاسٹ فوڈ چینز پر صفائی کے بھی ناقص انتظامات پائے گئے۔ان ریسٹورنٹس کے پروڈکشن ایریا میں کاکروچز، چوہوں کی باقیات بھی پائی گئی۔

تازہ ترین