• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں سرمایہ کاری کیلئے برطانیہ کی بسوں پر اشتہاری مہم

ایک معروف سرمایہ کار گروپ نے لندن کی 100 بسوں پر ایک ماہ کیلئےگوادر کی ترقی کیلئے اشتہاری بینرز لگوائے ہیں ۔سینٹرل لندن کے 17 روٹس پر یہ ڈبل ڈیک بسیں چل رہی ہیں اور ڈبل ڈیکر بسوں پر گوادر کے خوبصورت بینرز آویزاں ہیں۔

بینرز پر اشتہاروں میں ’’دی گیٹ وے ٹو امرجنگ پاکستان درج ہے ۔سی پیک پروجیکٹ کے تحت پاکستان چین کے ساتھ ملکر بنارہا ہے ،لندن میں یہ مہم چین پاکستان انویسٹمنٹس کارپوریشن کی طرف سے چلائی جارہی ہے اس مہم سے 10 لاکھ لوگوں پر اس کا اثر ہوگا اور یہ ایک ماہ کیلئے لندن کی بسوں پر ہوگا ۔

سی پیک کارپوریشن کے چیف آپریشنز آفیسر سٹوارٹ ریڈ نے دی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ’’ریڈ گوادر بسیں ‘‘سینٹرل لندن کے زون ون میں چلائی جارہی ہیں .

انہوں نے کہاکہ ہم نے پاکستان اور گوادر کو ہائی پلیٹ فارم میں لایاگیا ہے ،گوادر بسوں کے باعث چند ہی گھنٹوں میں اچھا جواب دیکھنے کو ملا ہے ۔

آج پاکستان ایشیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشتوں میں ہے اور 2030 تک یہ دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہوگی .

پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور سی پی آئی سی میں ہم عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ان مواقعوں کو لائینگے .

ستوارٹ ریڈ کے مطابق گوادر عالمی سرمایہ کاری کیلئے اہم شہر ہے ۔

انہوں نے برطانیہ کے ٹیلیگراف میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل کا حوالہ بھی دیا ،جس میں کہاگیا کہ گوادر میں اگلے دبئی کیلئے پوٹینشل موجود ہے ۔

تازہ ترین