• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پاکستان ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی



ملیر کالا بورڈ کے قریب ایک ٹرین گزرنے سے ریل کی پٹری کئی فٹ تک ٹوٹ گئی، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لال کپڑا دکھا کر پاکستان ایکسپریس کو خوفناک حادثے سے بال بال بچا لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی ٹیکنیکل ٹیمیں روانہ کردی گئیں اور ٹریک کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایکسپریس کو کم رفتار سے گزار دیا گیا ہے تاہم عوامی ایکسپریس اندرون ملک سے پہنچی ہے تو اسے روک دیا گیا ہے۔


ریلوے حکام کے مطابق24 کلومیٹر پر ریل کی پٹری سے کراچی آنے والی ایک ٹرین گزری تو پٹری کا کچھ حصہ اکھڑ گیا۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے ٹوٹی ہوئی پٹری دیکھ لی، اس دوران اندرون ملک سے پاکستان ایکسپریس کینٹ اسٹیشن کی طرف آ رہی تھی، لوگ ریل کی پٹری پر ٹرین کی طرف دوڑے کچھ نے لال کپڑا لہرا کر ٹرین ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا،جس پر ٹرین ڈرائیور نے مسافروں سے بھری ہوئی ٹرین روک لی۔

ریلوے حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرین اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

تازہ ترین