• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سال ضائع کرکے فٹبال کو نقصان پہنچایا گیا،محمد اقبال

تین سال ضائع کرکے فٹبال کو نقصان پہنچایا گیا،محمد اقبال

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسو سی ایشن میرپورخاص کے سربراہ محمد اقبال اور سیکریٹری حسن بلوچ نے کہا ہےکہفیصل صالح حیات کی سربراہی میں پاکستان فٹ بال کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکے گا، کھیل کے دشمنوں نے پاکستانی فٹ بال کے تین قیمتی سال ضائع کرکے کھلاڑیوں اور فٹبال کا بڑا نقصان کیا ہے اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔

جنگ سے باتیں کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ تین سال کی مسلسل محنت اور کاوشوں سے آج پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا قبضہ پی ایف ایف کے حقیقی نمائندوں کو مل گیا ہے۔ یہ خوشی اورا طمینان کی بات ہے۔

پی ایف ایف کے صدر سید فیصل صالح حیات، فیڈریشن کے سینئر نائب اور سندھ کے صدر سید خادم علی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کو حق و سچ کی فتح پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور اس توقع کا اظہار کرتے ہیں کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے لانے میں خادم علی شاہ اپنا بھرپور کردارادا کرینگے۔

ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے صدر اعظم خان کا کہنا ہے کہ سید فیصل صالح حیات اور خادم علی شاہ کو پاکستان فٹ بال ہائوس کا قبضہ حاصل کرنے پر تاریخی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ فٹ بال کو نقصان پہنچانے والے سارے چہرے آج عوام کے سامنے آگئے ہیں انہوں نے بڑی بے رحمی سے باصلاحیت کھلاڑیوں کے تین سال تباہ کئے۔ ان کا کڑا احتساب ہونا چاہئے۔

تازہ ترین