• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پانچ برسوں میں 92ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو پاکستانی ویزے جاری ہوئے

اسلام آباد (زاہد گشکوری )گزشتہ پانچ برسوں میں 92 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کو پاکستانی ویزے جاری ہوئے ،ان غیر ملکیوں میں چینی ،پاکستانی ،بھارتی ،ایرانی اور آسٹریلوی باشندے شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ون بیلٹ ون روڈ کے کئی بلین ڈالرز کے سی پیک پر کام شروع ہونے سے گزشتہ 5 برسوں کے دوران 39 ہزار سے زائد چینی پاکستان آچکے ہیں ،92 ہزار 204 سے زائد ویزے پاکستانی حکومت نے اس عرصے کے دوران ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو پھیلانے ،تجارتی مواقعوں اور سیاحت کیلئے غیر ملکیوں کو جاری کیے ہیں ،جیو نیوز کو ملنے والی خصوصی دستاویزات تک رسائی کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ 120 سے زائد پاکستانی مشنز نے 29 ہزار 622 ویزے غیر ملکی باشندوں کو جاری 2013 میں ،2014 میں 10ہزار 267،2015 میں 22 ہزار 932،2016 میں 13ہزار 456 اور 2017 میں پاکستان آنے والوں کیلئے 15 ہزار 927 ویزے جاری کیے ۔اسی طرح 7ہزار 859چینی باشندوں کو 2013 میں ویزے جاری کیے گئے ،یہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اقتدار میں آنے کے بعد سی پیک کا ابتدائی دور تھا ،اس کے بعد چین میں پاکستانی مشنز نے 2013 میں 7 ہزار 859 ،2014 میں 69،2015 میں 13 ہزار 268،2016 میں 6 ہزار 268اور وزارت خارجہ کے باخبر حکام کے مطابق گزشتہ برس 12 ہزار 287 چینی باشندوں کو ویزے دیے گئے ۔دی نیوز کو انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا کہ 91 ہزار چینی باشندوں نے گزشتہ 5 برسوں میں سیاحت کی غرض سے پاکستان کا سفر کیا ،27 ہزار 596 ویزوں میں وزارت داخلہ کی سفارش پر توسیع بھی کی گئی ۔حکام کے مطابق 2015 تا 16 کی نسبت اس میں 34 فیصد اضافہ ہوا ۔غیر ملکیوں کو ویزوں سے ایف ڈی آئی نے 163 فیصد اوپر جاتے ہوئے 222.6ملین ڈالرز جولائی 2017 میں ہوئی اور یہ ڈیٹا اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لیاگیاہے۔پاکستان نے 2016 تا 17 میں سب سے زیادہ 2.4 بلین ڈالرز حاصل کیے ،یہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت کے چارج لینے کے بعدکے اعداد و شمار ہیں۔حکومت نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت 110000افراد کو تربیت دی ،جس سے متعلق حکام کا دعویٰ ہے کہ انہیں آنے والے سالوں میں سی پیک پروجیکٹ سے جوڑا جائے گا،چینی باشندوں کی سیکیو رٹی کیلئے پاکستانی حکومت نے 37 ہزار اہلکاروں کو بھرتی کیا جو پاکستان میں سی پیک کے 22 پروجیکٹ کیلئے کام کررہے ہیں ،حکومت نے 15 ہزار 780 فوجی اہلکاروں کو اسپیشل سیکیو رٹی ڈویژن اور میری ٹائم سیکیو رٹی فورس کے تحت تربیت حاصل کرچکے ہیں،بلوچستان کو مزید سیکیو رٹی ملے گی جس میں چند ونگز ساحلی علاقے کیلئے ،ایف سی کے چھ ونگ ،32010 پولیس اہلکاروں 1320 لیویز اہلکار تمام روٹس پر تعینات ہونگے ۔4200 سے زائد پولیس اہلکار ،1290 رینجرز ،5500 پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز اور 740 عسکری گارڈز کو پنجاب میں پروجیکٹس کیلئے تعینات کیا جائے گا۔سرکاری ڈیٹا کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان نے 1505 آسٹریلین شہریوںکو 2013 میں ،549 ویزے 2013 میں جرمن باشندوں اور 2017 میں جرمن باشندوں کو 575 ویزے دیے گئے ،نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے نے ایک ہزار ویزے 2013 میں بھارتیوں کو دیے اور 584 بھارتیوں کو 2015 میں پاکستانی ویزے دیے گئے ،768 ایرانیوں کو 2013 جبکہ 2016 میں پاکستانی مشنز نے 945 ویزے جاری کیے ۔3سالوں(2013، 2015اور2016) میںپاکستانی حکام کی جانب سے 3ہزارسے زائد فلپائنیوں کو ویزے جاری کیے گئے،2013میں 1027سے زائد ترک شہری بھی پاکستان آچکے ہیں ا ور پھر 2015 میں631ترک شہریوں کو ویزا دیا گیا۔ اسی طرح8 ہزار200سے زائدبرطانوی شہری بھی پاکستان آچکے ہیں جس میںسے1407 برطانوی شہریوں کو 2013،2206کو2014،2280کو2015 اور2172کو2017 میں پاکستان کی جانب سے ویزا جاری کیاگیا۔ امریکامیں پاکستانی مشنزنے 2013میں2189،2015 میں 2076اور2016میں1883امریکی شہریوں کو ویزے جاری کئے۔2016 میں تقریباً 441فرانسیسی شہری پاکستان آئے۔ دستاویزات میں مزید انکشاف ہواہےکہ 2013میں 1385،2014میں3114اور2017میں8994افغان شہریوں کو پاکستانی حکام کی جانب سے ویزے جاری کئے گئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین