• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:نجی اسکولز فیسوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

کراچی:نجی اسکولز کی فیسوں میں اضافےکانوٹیفکیشن کالعدم قرار

سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پرائیوٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے کیلئے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے کر اسکولوں کو اضافی فیس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژن بینچ نےکئی ماہ سے زیر سماعت ڈیڑھ درجن سے زائد مختلف پٹیشنز اور درخواستوں پر آج فیصلہ سنا دیا ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس عزیزالرحمان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اسکولوں کی انتظامیہ کو فیسوں میں اضافے اور ان پر لیٹ فیس کی وصولی سے بھی روک دیا۔

فیسوں میں اضافے کے خلاف پٹیشن کے جواب میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی درخواست دائر کی تھی اور پانچ فیصد اضافے کو کم قرار دیا تھا۔

آج صبح عدالت نے اسکول فیسوں میں کیا گیا اضافہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ کو فیسوں سے متعلق قوانین مرتب کرنے کےلیے پالیسی واضح کرنے کا حکم دیاجبکہ والدین کی شکایت پر عدالت نے اسکول انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر پرانی پیسوں پر لیٹ فیس چارجز وصول کیے بغیر نئے چالان جاری کریں۔

تازہ ترین