• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر کے اعزاز میں عشا ئیہ

عرفان صدیقی،نمائندہ جنگ

(ٹوکیو ،جاپان) 

مسلم لیگ( ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان،کے اعزاز میں گزشتہ دنوں کھانا گاوا پریفکچر میں مقیم اُن کے قریبی دوست اور سینئر مسلم لیگی رہنما ملک امانت نے ایک پُرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا،ملک نور اعوان، تقریباً ایک سال بعد پاکستان سے واپس جاپان آئے ہیں۔عشائیے میں دیگر سینئر مسلم لیگی ملک یونس، چوہدری انصر، مرزا اکرم، عمران یعقوب، عمران کمبوہ، اور پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کھاناگا وا کے صدر ملک رشید اعوان نے شرکت کی۔ 

مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر کے اعزاز میں عشا ئیہ

تمام دوستوں نے ملک نوراعوان کوخوش آمدید کہا اور پاکستان میں ان کی سیاسی سرگرمیوں پر انھیں مبارکباد بھی پیش کی۔ ملک نوراعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے میزبان ملک امانت اور دیگر دوستوں کی محبت وحمایت کا شکریہ ادا کیا اور انھیں پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ انشاء اللہ تعالیٰ اگلی بار پھر ہمارے قائد میاں نواز شریف ہی فاتح ہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتیں لاکھ بار نوازشریف کو نااہل قرارد ے دیں مگر وہ پاکستانی عوام کے دلوں میں رہتے ہیں جہاں سے انھیں کوئی بھی نہیں نکال سکتا ،ملک نوراعوان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے روشن مستقبل اور ترقی کی ضامن ہے۔

مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر کے اعزاز میں عشا ئیہ
مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نوراعوان کے اعزاز میں عشائیہ کا منظر

پاک ،جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کوگزشتہ دنوں کارسواروں نے پارکنگ ایریا سے اغواکرلیا تھا، پارکنگ ایریا میں تین ملزمان نے انہیں یرغمال بناکر گاڑ ی میں ڈال لیا۔ پولس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رانا عابد کے ہاتھ پائوں باندھ کر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور ان سے تین کروڑ ین تاوان مانگا، ملزمان رانا عابد حسین کو دوگھنٹے تک ناگویا شہر میں کار میں لے کر گھومتے رہے۔

مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر کے اعزاز میں عشا ئیہ
رانا عابد حسین،وفاقی وزیر احسن اقبال کے ہمراہ

اسی دوران ملزمان نے رانا عابد کے اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے بینکوں سے بیس لاکھ ین نکلوائے اور ان کی جیب میں موجود دولاکھ ین بھی ہتھیالیے ۔بعدازاں ملزمان نے رانا عابد حسین کو قتل اور دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ایک ویران مقام پر گاڑی سے اتاردیا۔ اس واقعہ پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور واقعہ کی سنگینی کے پیشِ نظر اس کیس کو جاپان کی اینٹی ٹیرر پولیس کو منتقل کردیاہے۔ پولیس نے ملزمان کے فوٹیج کے ساتھ ساتھ ا ے ٹی ایم مشین سے ملزمان کی آنکھوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیاہے اور اس ڈیٹاکو جاپانی امیگریشن سمیت پاکستانی امیگریشن کو بھی فراہم کرنے کا جائزہ لیا جارہاہے تاکہ ملزمان کو ہرحال میں گرفتار کیاجاسکے۔واضح رہے کہ چندماہ کے دوران پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین کے ساتھ دومرتبہ چوری اور اب اغوا برائے تاوان کا واقعہ رونما ہواہے۔ حال ہی میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے 5فروری کو کشمیر ڈے پر اہم کرداربھی ادا کیاتھا۔

تازہ ترین