• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسپورٹس راؤنڈ اپ، قومی ڈاج بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب

اسپورٹس رائونڈ اپ، قومی ڈاج بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب

نصر اقبال

ایشیاء پیسیفک ڈاج بال چیمپین شپ میں حصہ لینے والی پاکستان ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن اور ٹریڈیشنل اولمپک گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتماممقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں ٹیم کے اراکین و عہدیداران کے علاوہ ملک کے نمایاں اسپورٹس آرگنائزرز محمد اسلم خان، انجینئر سید محفوظ الحق، حاجی غلام محمد خان، خالد رحمانی، مختار احمد، محمد سلیم، بیگم فرزانہ چوہان، اظہر صمدانی، عابد نعیم خان، شارق صدیقی، صدف چوہان، محمد اختر، سید سخاوت علی و دیگر نے شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اسپورٹس رائونڈ اپ، قومی ڈاج بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب

 بعدمیں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایوارڈ اور سرٹیفکٹ دئیے گئے* پوری رئیل نے کراچی برج ایسوسی ایشن ٹیم ٹور نامنٹ جیت لیا، بلال نے دوسری اور کراچی ایکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، فاتح ٹیم تحسین گھی والا، حسن عسکری،مبشرپوری، حامد محی الدین، ضیاء اللہ بیگ اور خالد محی الدین پر مشتمل تھی ایونٹ کے اختتام پر کراچی برج ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر منہاج قاضی نے انعامات تقسیم کئے

*پاکستان میں نئے ہاکی گول کیپرز کی ٹریننگ کے لئے جنوبی افریقا کے ہاکی کوچ پیٹرز ارسموس نے اپنی ذمے داری سنبھال لی ہے، وہ دو سے تین سیشن میں نئے گول کیپرز کو گول کیپنگ کے گر سکھارہے ہیں، دل چسپ بات یہ کہ وہ بوائز اور گرلز کھلاڑیوں کی کوچنگ کے دوران قومی زبان اردو کے الفاظ استعمال کررہے ہیں، جنوبی افریقا میں ہونے کی وجہ سے انہیں اردو کے کچھ الفاظ پر مہارت ہے جبکہ کراچی پہنچ کر بھی انہوں نے مذید لفظوں کو سیکھ لیا ہے، گول کیپنگ سکھانے کے لئے آنے والا کوچ خود اردو سیکھ رہا، 

کیمپ کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو سلام کرتے ہیں، ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گول کیپنگ کا خاصا ٹیلنٹ نظر آ رہا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں انٹر نیشنل ٹیموں کے نہ آنے سے نئے کھلاڑیوں کو گروم ہونے میں مشکل ہورہی ہے، ان میں تجربے کی کمی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورلڈ الیون کے آنے کے بعد پاکستان میں عالمی ہاکی کے مقابلے بحال ہوں گے، غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ ئینگی، کیمپ میں دس بوائز اور چھ گرلز کھلاڑی ٹریننگ حاصل کررہے ہیں ، کیمپ دس مارچ تک جاری رہے گا۔ 

سندھ گیمز کے مقامات کو حتمی شکل دے دی گئی،برج مقابلوں کا اختتام

غیر ملکی کوچ کے ساتھ سابق گول کیپر ناصر احمد معان کوچ ہیں*پاکستان کی جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس ٹیمیں رواں سال اپریل کے پہلے ہفتے میں مالدیپ میں ہونے والی سائوتھ ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے، پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے بتایا ہے کہ دونوں ایونٹس میں دو لڑے اور دو لڑکیاں ملک کی نمائندگی کریں گے ، 

مجموعی طور پر 16بوائز اور گرلز کھلاڑی اور دو آفیشلزنیپال جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل مارچ میں کے پی کے جونئیر کھلاڑی عمر امجد خان تھائی لینڈ میں ہونے والے ایشین ہوپ مقابلے میں پاکستان کی جانب سے حسہ لیں گے، یہ مقابلے 5سے12مارچ تک کھیلے جائیں گے، عمر خان نے سائوتھ ایشین ایونٹ سے ایشیائی مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے

*سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز حکومت سندھ ڈاکٹرنیاز عباسی نے کہا ہے کہ17 ویں سندھ گیمزمیں ڈویژن کی سطح پر مختلف کھیلوں کی ٹیمیں منتخب کرنے کے سلسلے میں منعقد ہونے والے ٹرائلز کے اخراجات کی مد میں حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، بینظیرآباد اور میزبان کراچی کے ڈویژنل کمشنرز کوچیکس جاری کردئیے گئے ہیں اورکھلاڑیوں کے ٹرائلز کامرحلہ 8 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا یہ بات انہوں نے سندھ گیمز سیکریٹریٹ میں وینیوزکمیٹیز کے کنوینیئرز سے میٹنگ کے موقع پرکہی اس موقع پر اولمپیئن اصلاح الدین صدیقی، ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزادپرویز چیئرمین میڈیا کمیٹی آصف عظیم،غلام محمد خان، خالد رحمانی ودیگربھی موجود تھے 

اسپورٹس رائونڈ اپ، قومی ڈاج بال ٹیم کے اعزاز میں تقریب

انہوں نے کھیلوں کے وینیوز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایس بی کوچنگ سینٹر پرافتتاحی و اختتامی تقریب کے علاوہ ایتھلیٹکس،کوڈی کوڈی اور شوٹنگ بال کے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے جس کے کنوینیئر ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویزہوں گے این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں ہونے والے جوڈو،سافٹ بال، تائیکوانڈو، اسکوائش، جوجسٹو اور باسکٹ بال کے کنوینیئر پروفیسر وصیح الدین ہوں گے کے پی ٹی بینظیرشہیداسپورٹس کمپلیکس کھارادر میں مینزفٹبال اوروالی بال کے ایونٹس کے کنوینیئر غلام محمد خان ہوں گے

 کے ایم سی فٹبال اسٹیڈیم میں ویمنزفٹبال کاانعقاد کیا جائے گا سعدیہ شیخ کنوینیئرہوں گی مزارقائد تا اسٹیل ٹائون تک ہونے والی سائیکل ریس کے کنوینیئر محمد فاروق خان ہوں گے ملاکھڑااور ونجھ وٹی کے مقابلے میمن گوٹھ میں کرائے جائیں گے کنوینیئر محمد کلہوڑو ہوں گے ایس ایس بی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آبادپر بیڈمنٹن، باڈی بلڈنگ،جمناسٹک اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹس کے کنوینیئر رازق ربانی جبکہ ٹی ایم سی گرائونڈ پر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے کنوینیئر عظیم الشان ہوں گے منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد میں ہونے والے نیٹ بال اور تھروبال ایونٹ میں سیّد انجم زیدی کنوینیئرکے فرائض انجام دیں گے 

ہاکی کلب آف پاکستان پرمردوں کے ہاکی ایونٹ کے کنوینئیر سیّدحسین شاہ ہوں گے جبکہ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں ویمنزہاکی کے انچارج اصلاح الدین صدیقی ہوں گے کسٹم کلب فیڈرل بی ایریا میں چیس،سیپک ٹاکرا،ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ووشوکے ایونٹ مین میجرمحمود کنوینیئر ہوں گے کراچی جیمخانہ مین ٹینس ایونٹ کے کنوینیئر عبدالحمیدراجپوت جبکہ ککری گرائونڈ کھارادر میں باکسنگ اور کراٹے ایونٹس میں فاروق خان کنوینیئرہوں گے سی ویو کلفٹن پر ڈنکی کارٹ ریس کیلئے ارشد آرائیں کوکنوینیئرنامزد کیا گیا ہے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین