لاہورکی مقامی عدالت نےوزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کےچیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی۔
عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار کے خلاف عمران خان کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔
لاہور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج شبانہ رسالت عباسی نےوزیراعلیٰ پنجاب کے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان اسلام آبادمیں مصروفیت کےباعث ایک بار پھرپیش نہ ہوئے۔
بابراعوان نےجونیئر وکلاء کےذریعے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نےشہباز شریف سے متعلق بات اسلام آباد میں کی تھی، لہٰذا لاہور کی عدالت کو ہرجانہ کیس کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق بحث کے لئے طلب کر لیا۔
شہباز شریف کا ہرجانہ کیس میں موقف ہے کہ عمران خان نے پاناما پیپرز کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے10ارب روپے کی پیشکش کاجھوٹا الزام لگایا اور سیاسی مفادات حاصل کرنے کے لئے کردار کشی کی۔ استدعا ہے کہ عمران خان کے خلاف10ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کی جائے۔