• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جلال آغا،جنہیں بچوں کی محبت اور دوری نے تنگدست رکھا

یہ داستان ہے ایک بڑے ہی ہنس مک اداکار کی جنہوںنے بہت کمر عمری میں اداکاری شروع کردی تھی اور بہت جلد ہی اس دنیا کو چھوڑ کر وہ چلے بھی گئے ۔

جلال آغا کو اکثر یاد کیا جاتا ہے فلم ’شعلے ‘کے گانے ’محبوبہ ، محبوبہ‘ کے گانے کے لیے لیکن انہوں نے بہت ساری فلموں میں کئی مختلف کردار ادا کیے۔جلال آغا کے والد آغا خود ایک بہت مشہور اداکارتھے۔

جلال آغا،جنہیں بچوں کی محبت اور دوری نے تنگدست رکھا

جلال ابھی بہت چھوٹے ہی تھےکہ ایک روز ان کے والد کے دوست دلیپ کماران کے گھر آئےاور انہوں نےجلال کے والد سے کہا کہ میںفلم’ مغل اعظم‘ میں سلیم کا کردار ادا کر رہا ہوں مگر مجھے سلیم کے بچپن کے لیے جلال چاہیے ۔‘

اس پر آغا صاحب نے منع کردیااور کہا کہ ابھی تو وہ بہت چھوٹا ہے مگر دلیپ کمار بھی اپنے فن کے ماہر تھے وہ جلال کو اپنے ساتھ لے گئےاور جلال سے ہی سلیم کاکردار کرایا۔

یوں جلال نے 1960ء میں فلم ’مغل اعظم‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

جلال آغا،جنہیں بچوں کی محبت اور دوری نے تنگدست رکھا

جلال نے ایف ٹی آئی آئی سے گریجویشن کی جس کے دوران ہی انہیں فلموں میں بھی بڑے کردار ملنے لگے ۔

جلال ہمیشہ سےہی خوددار تھے اسی لیے کوئی اگر انہیں والد کے نام پر کام دیتا تو وہ اس کام کو نہیں کرتے کیونکہ آغا اپنے دم پر ایکٹر بننا چاہتے تھے۔

جلال آغا،جنہیں بچوں کی محبت اور دوری نے تنگدست رکھا

1967ءمیں فلم’’ بمبئی رات کی باہوں میں‘‘جلال کے جانی کے کردار نے لوگوں کو یہ ماننے پر مجبور کردیا کہ وہ ایک ٹیلنٹڈ اداکار ہیں ۔

جلال نے کئی کامیاب انگریزی فلموں مین بھی کام کیا جن میں بمبئی ٹاکیس،گانڈی ،کیم اور دا ڈیسیورز شامل ہیں۔

سن 60سے 90 کی دہائی تک جلال آغانے کئی فلموں میں سپورٹنگ رول کیے لیکن ہر رول کو یوں نبھایا کہ جیسے وہ رول ان کے لیے ہی بنا ہو۔

جلال آغا،جنہیں بچوں کی محبت اور دوری نے تنگدست رکھا

جلال کا فلمی کیر ئیر تو کامیابی سے چل رہا تھا لیکن ان کی نجی زندگی کچھ اچھی نہ چلی اور شادی کے کچھ عرصے بعد ہی ان کی اہلیہ نے ان سے علیحدگی اختیار کرلیااور دوسری شادی کرکے ایک بیٹا اور ایک بیٹی کولے کرجرمنی چلی گئیں اسی لیے جلال آغا پیسے جمع کرتے اور جرمنی جاتے کیونکہ ان کو اپنے بچوں سے بہت محبت تھی ۔

جلال آغا،جنہیں بچوں کی محبت اور دوری نے تنگدست رکھا

پانچ مارچ1995ءکو محض 49 سا ل کی عمرمیں جلال دل کادورہ پڑنے سےاس دنیا سے چلے گئے مگر ان کے مداح انہیں آج بھی دل میں بسائے بیٹھے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین