بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون سروگیسی عمل کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں۔
سنی لیون نے سوشل میڈیاویب سائٹ انسٹاگرام پر مداحوں کو جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری دی اور بتایا کہ انہوں نے بچوں کے نام اشر سنگھ اور نوہ سنگھ رکھے ہیں۔
اداکارہ اور ان کے شوہر ڈینئل ویبر نے گزشتہ سال 21 ماہ کی ایک بچی کو گود لیا تھا جس کا نام نشاکور ویبر رکھا تھا لیکن اب اداکارہ کے ہاں سروگیسی عمل یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سنی لیون نے شوہر ڈینیل ویبر، لے پالک بیٹی نشا کور ویبر اور دونوں جڑواں بچوں کی تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں 21 جون 2017 کو پتہ چلا کہ وہ بہت جلد تین بچوں کے والدین بن جائیں گے اور اب ہمارا خاندان نشا کور ویبر،اشر سنگھ اور نوہ سنگھ کے ساتھ مکمل ہوگیا ہے۔
سنی لیون نے فلمی کیریئر میں متعدد فلموں میں کام کیا ہے لیکن وہ فلم نگری میں اپنی شناخت بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے بناسکی ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جڑواں بچے کچھ دن قبل دنیا میں آئے لیکن ہمارے دلوں اور آنکھوں میں کئی سالوں سے بسے ہوئے تھے۔
بچوں کی پیدائش کا عمل سروگیسی کے ذریعے ہوا ہے جس کی تصدیق سنی لیون نےخود ٹوئٹر پر کی ہے۔
یاد رہے کہ سنی لیون سرگیسی عمل کے ذریعے ماں بننے والی پہلی اداکارہ نہیں ہیں جبکہ ان سے قبل شاہ رخ خان، تشار کپور سمیت کئی اداکار اسی عمل سے باپ بنے ہیں۔