• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دبئی میں ہر انداز کی کشتیوں پر مبنی 26واں انٹرنیشنل بوٹ شو 2018ء کا انعقاد کیا گیا، جہاں سینکڑوں چھوٹی بڑی کشتیاں شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

دبئی انٹرنیشنل بوٹ شو2018نامی اس بین الاقوامی نمائش میں پُرتعیش تفریحی کشتیوں سے لے کر بادبانی کشتیاں، سیلنگ بوٹس اور دیگر مختلف اسٹائل اور سائز کی سینکڑوں کشتیاں نمائش کے لیے پیش کی گئیں۔

دبئی میں ہوا انٹرنیشنل بوٹ شو

دبئی انٹرنیشنل میرین کلب میں ہونے والے اس 5روزہ بوٹ شو میں دنیا کے 61ممالک سے 845کشتی ساز کمپنیوں نے شرکت کی اور مشترکہ طور پرکئی ملین درہم کی کشتیاں یہاں نمائش کیلئے رکھی گئیں۔

دبئی میں ہوا انٹرنیشنل بوٹ شو

اس دوران دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی یہاں کا دورہ کیا۔

دبئی میں ہوا انٹرنیشنل بوٹ شو

اس بوٹ شو میں بدلتے دور کے ساتھ بتدریج بہتری آتی گئی اور رواں سال اس نمائش میں جہاں کشتیوں کے اندرونی و بیرونی اسٹائل کو خصوصی توجہ حاصل رہی وہیں ان پُرتعیش کشتیوں کو دیکھنے ہزاروں افراد ن یہاں کا رُخ کیا۔

تازہ ترین