• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

میگاسٹی کی تعمیر، سعودیہ اور مصر میں دس ارب ڈالر کا معاہدہ

 میگاسٹی کی تعمیر، سعودی اور مصر میں دس ارب ڈالر کا معاہدہ

سعودی عرب اور مصر کے درمیان دس ارب ڈالر کے میگاسٹی معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاہدے پر دستخط سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ مصر کے دوران کیے گئے، مصر میں بننے والے میگاسٹی کے لیے دنوں ممالک کے درمیان مشترکا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔


مشترکہ فنڈ میں دونوں ممالک کی جانب سے برابر کی سرمایہ کاری کی جائے گی، سعودی عرب نیاوم یعنی نیا مستقبل پروجیکٹ کے سلسلے میں مصر میں سرمایہ کاری کرے گا۔

نیاوم پروجیکٹ کے تحت مصر کےعلاقے سینائی میں تعمیرات کی جائیں گی،ولی عہد محمد بن سلمان نے پچھلے سال اکتوبر میں پانچ سو ارب ڈالر کے نیا مستقبل پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین