• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آسکر ایوارڈ، سری دیوی و ششی کپور کو خراج تحسین


ہالی ووڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈآسکرکا90واں میلا منعقد کیا گیا جس میں تقریب کے آغاز پر دنیا سے رخصت ہوجانیوالے نامور ستاروں کویاد کیا گیا ۔

آسکر ایوارڈ تقریب سری دیوی و ششی کپور کو خراج تحسین پیش کیا گیا

گلوکارایڈی ویڈرنے اپنی اسٹیج پرفارمنس کے دوران لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالی سلیبیریٹیز کو خراجِ تحسین پیش کیا اور گیت’دکھ کے بِنا کوئی خوشی نہیں ہے‘سے شروع کیا اور پھر دنیا کو چھوڑ کر رخصت ہو جانیوالے فنکاروں کو یاد کرنا شروع کیا۔

آسکر ایوارڈ تقریب سری دیوی و ششی کپور کو خراج تحسین پیش کیا گیا

حال ہی میں موت کا شکار ہونیوالی بالی وڈ اداکارہ سر ی دیوی اور پر تھوی راج کپور کے بیٹے ششی کپور کا نام بھی لیا گیا اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔

اس پرفارمنس کے دوران ایڈی نے ان فنکاروں کے علاوہ چک بیری،جیری لیوئس،راجر مور،میری گولڈ برگ ،جوناتھن ڈیمی،جان ہرڈ،مارٹن لینڈو،جان مولو،جارج اے رومورو اور برنی کیسے سمیت دنیا بھر کے کئی ستاروں کے نام لئے اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔

تازہ ترین
تازہ ترین