• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کرایا جائے گا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم کرایا جائے گا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مقامی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور مارکیٹ میں نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا۔

سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج رچرڈ مورن نے عالمی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایکس ایک زبردست گروتھ اسٹوری ہے جو گزشتہ دس سالوں سے سرمایہ کاروں کو سالانہ 20 فیصد منافع دے رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں 250 لاکھ افراد اسٹاک ایکسچینج کے صارف ہیں جبکہ پاکستان کا متوسط طبقہ چار کروڑ افراد پر مشتمل ہے، اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے کام کررہے ہیں،کوشش ہے کہ نیا ٹریڈنگ پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس سے ایکسچینج میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، ٹریڈنگ، ڈیٹا کا حصول بہتر ہوگا، نئی پروڈکٹ متعارف کرنے میں مدد ملے گی۔

رچرڈ مورن کے مطابق 2018 میں ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز متعارف کرائے جائیں گے، اور مرحلہ وار انڈیکس آپشن، اور فنانشل فیوچر متعارف کرانے پر کام ہوگا۔

تازہ ترین