• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عرشمان کی مقبولیت سرحد پار پہنچ گئی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے فینز کے تعداد کروڑوں میں ہے لیکن وہ پاکستانی لٹل اسٹار کی صلاحیتوں کے بھی فین ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ے نامور اداکار سلمان خان نے اپنے ٹوئٹر فین کلب پیچ پر پاکستان کے ننھے فنکار عرشمان نعیم کی نہ صرف تعریف کی بلکہ عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اپنی فلم 'ٹائیگر زندہ ہے ،کے گانے ’دل دیاں گلاں‘پر لٹل اسٹار کی گانا گاتے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہے ضرور دیکھیں۔


پاکستان کے شہر اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے بارہ سالہ عرشمان نعیم نے کچھ عرصہ قبل دل دیاں گلاں گانا گایا تھاجس کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی بلکہ سرحدوں کے اُس پار تک پہنچ گئی ہے اور وہ گلوکاری کی دنیا کا لٹل اسٹار بن گیا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین