ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نیا ویڈیو گیم ’’بائیو میوٹنٹ ‘‘ کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ویڈیوگیم سویڈن کی کمپنی ایکسپری مینٹ 101نے تیارکیا ہے ۔
مار دھاڑ اور سنسنی سے بھرپور اس ویڈیوگیم میں ایسے بہادر فائٹرزموجود ہیں جواپنے مخصوص انداز میں خطرات کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس سنسنی خیزویڈیو گیم میں کئی مشن اور ٹاسک متعارف کروائے ہیں جس میں نہ صرف ایکشن شامل ہے بلکہ کئی نئے کردار بھی موجود ہیں جو گیم کھیلنے والے کو ہائی لیول تک پہنچانے میں مدد گار ثابت ہونگے۔
ہتھیاروں سے لیس ذہین فائٹرز اور اہداف کو نشانہ بناتے کرداروں سے بھرپور یہ ویڈیو گیم رواں سال لانچ کر دی جائیگی جوپی سی، پلے اسٹیشن فور اورایکس باکس وَن پلیئرز کیلئے موزوں ہے۔