• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹاک مارکیٹ :124پوائنٹس کی کمی،43705پر بند

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 124 پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار 705کی سطح پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز حصص بازار میں آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کے باعث100 انڈیکس میں 215 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،جس سے انڈیکس 44 ہزار 44 کی بلند سطح تک پہنچ گیا ۔

تاہم شئیرز کے کم حجم کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران ہنڈرڈ اندیکس 169 پوائنٹس کمی کے بعد 43 ہزار 660 کی کم سطح تک دیکھا گیا ۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے کامیاب الیکشن اور سیاسی گرما گرمی میں کچھ کمی کے سبب حصص بازار میں سرمایہ کارون کا اعتماد مثبت ہوا ہے لیکن حصص بازار میں کاروباری حجم کم دکھائی دے رہا ہے۔

تازہ ترین