• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پی آئی اے کے 49 فیصد حصص کی فروخت کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کی ری اسٹریکچرنگ کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ پی آئی اے کاخسارہ سو ارب روپے سے بڑھ چکاہے، پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری پلان کے تحت 49 فیصد حصص فروخت کے لیے پیش کئےجائیں گے جبکہ 51 فی صد حصص حکومت کےپاس رہیں گے۔

وفاقی کابینہ نے کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے آئندہ گرمیوں بالخصوص رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے، تاہم توانائی حکام کاکہناہے کہ گرمیوں میں بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹریکچرنگ کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اےکی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئےوزارت نجکاری کےحکام نے بتایا کہ پی آئی اے کاخسارہ سو ارب سے بڑھ چکاہے۔

کابینہ نےہدایت کی کہ موجودہ خسارہ کون برداشت کرےگا، اس کی جامع حکمت عملی تیار کی جائے۔

ذرائع کا کہناہےمجوزہ ری اسٹریکچرپلان کےتحت جہازوں اورفلائٹ آپریشنز کوالگ جبکہ ٹکٹنگ اورزمینی آپریشنز کو الگ رکھا جائے گا۔

ذرائع کا کہناہےکہ پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری پلان کے تحت 49 فی صد حصص فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے،جبکہ 51 فی صد حصص حکومت اپنے پاس رکھے گی۔

مجوزہ پلان کےتحت پی آئی اے کاخسارہ سو ارب سے بڑھ چکا ہے، تاہم کابینہ نےہدایت کی کہ پی آئی اے کاموجودہ خسارہ کون برداشت کرے گا حکومت یا حصص خریدنےوالی کمپنی، اس بارے میں واضح حکمت عملی بنائی جائے۔

وفاقی کابینہ نے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی لت سے بچانے کے لیے کھلے سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں وزارت توانائی کی ملک میں بجلی کی طلب ورسد اور لوڈمینجمنٹ پربریفنگ دی گئی۔

ذرائع کاکہناہےکہ ملک میں بجلی کی پیداوار موجودہ طلب کو پورا کر رہی ہے۔

ملک میں آر ایل این جی پلانٹس نے دسمبر میں آپریشنل ہونا تھا جس میں تاخیر ہوئی ہے، آر ایل این جی کے پلانٹس جون سے پہلے آپریشنل ہوگئے تو بجلی کی اضافی پیداوار یقینی ہوگی جبکہ ہائیڈل منصوبوں سےچند ماہ میں بجلی کی اضافی پیداوار سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم گرما بالخصوص رمضان میں لوڈشیڈنگ سےبچاؤ کےاقدامات کر رہے ہیں تاہم لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت جہاں بجلی چوری ہوگی وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہوگی۔

کابینہ نے بینکوں سےمتعلق جرائم کی خصوصی عدالت کےلیے پریزائیڈنگ آفیسر کی تعیناتی اورپاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی وزارت ٹیکسٹائل سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو منتقلی کی منظوری دے دی۔


تازہ ترین