• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد کی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ڈائس ٹیکسٹائل نمائش

فیصل آباد کی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ڈائس ٹیکسٹائل نمائش

پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں نئے رجحانات اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے لیے نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں دو روزہ ڈائس ٹیکسٹائل انوویشن نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

نمائش میں 40 جامعات کے طلبا و طالبات نے ٹیکسٹائل پروجیکٹس بھی پیش کیے۔

دو روزہ ڈائس ٹیکسٹائل انوویشن نمائش کامقصد پاکستانی مصنوعات کو دنیا بھر میں کپڑا سازی کی صنعت میں آنے والے نئے رجحانات، ٹیکنالوجی اور جدت پسندی سے ہم آہنگ کرنا تھا۔

کانفرنس میں اٹلی، ترکی، جنوبی کوریا کےماہرین کے علاوہ ملکی ماہرین نے بھی اپنے تجربات بیان کیے جن میں پبلک لمیٹڈ کمپنیوں کے سی ای اوز بھی شامل تھے۔

ڈائس انوویشن نمائش میں چالیس سے زائدجامعات کے ٹیکسٹائل کے طلبا و طالبات نے غیر روایتی طریقوں سے تیار کردہ اپنی مصنوعات پیش کیں جنہیں بے حد سراہا گیا۔

ڈائس ٹیکسٹائل انوویشن کانفرنس اور نمائش دوسرے روز بھی جاری رہے گی،عام شہری بھی جدید اور نئے رحجانات متعارف کرانے والی اس نمائش میں شرکت کر سکیں گے۔

تازہ ترین