کراچی میں پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے جیل چورنگی کے قریب سپراسٹور پر چھاپے کے دوران اسٹور میں موجود غیر معیاری گھی، تیل، مسالہ جات اور کاسمیٹک کا سامان ضبط کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس کیو سی اے واعظ اکرام الحق کے مطابق پاکستان اسٹینڈرڈز کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے جیل چورنگی کے قریب واقع سپر اسٹور پر چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران اسٹورمیں موجود غیرمعیاری گھی، تیل ،مسالہ جات اور کاسمیٹک کا سامان ضبط کیا گیا، ضبط کی گئی اشیاء پر کوالٹی کنٹرول کا لوگو موجود نہیں۔
غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ اشیاء کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا، ٹیسٹ کرنے کے بعد اسٹور انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس کیو سی کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اشیاء پر اسٹور اور نجی کمپنیز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔