سعودی عرب میں میوزک کنسرٹ میں رقص نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے، ہدایت کنسرٹ کے ٹکٹس پر درج کی گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جدہ میں ہونے والے کنسرٹ کے ٹکٹس پر رقص ممنوع ہونے کی ہدایت درج کی گئی ہے، مصری گلوکار تامیر حسنی کا کنسرٹ تیس مارچ کو جدہ میں ہوگا۔
رقص نہ کرنے کی ہدایت کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،سعودی عرب میں گذشتہ چند ماہ میں لبنانی اور یونانی گلوکاروں کے دو کنسرٹس ہو چکے ہیں۔