• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم لگان کی ٹیم اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ تھا۔
ایک طرف رانا فواد جیسا ہیرو،
دوسری طرف عامر خان جیسا کیریکٹر ایکٹر۔
میچ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم بھر گیا۔
لگان ٹیم والے بے چارے دیہاتی،
انھیں کرکٹ کھیلنا کہاں آتی ہے!
سٹے کا بھاؤ ایک لگاؤ، دس کماؤ تھا۔
میں نے قلندروں پر پیسہ لگا دیا۔
لگان کی پوری ٹیم صفر پر آل آؤٹ ہو گئی۔
میں ہنستا ہوا اسٹیڈیم سے نکل آیا۔
ڈوڈو وہیں بیٹھا چپس کھاتا رہا۔
گھر پہنچ کر میں نے اسے فون کیا،
’’ہاں بھئی، کیا ہوا؟‘‘
ڈوڈو نے کہا،
’’میچ ٹائی ہو گیا۔‘‘

تازہ ترین