• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں سب سے بڑا ،کچھی جھل مگسی سب سے چھوٹا حلقہ

بنوں سب سے بڑا ،کچھی جھل مگسی سب سے چھوٹا حلقہ

رپورٹ : آسیہ انصر

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی۔

این اے 35 بنوں 11 لاکھ 67 ہزار 892 افراد پر مشتمل سب سے زیادہ آبادی والا حلقہ بن گیا ۔

این اے 262 جھل مگسی کا حلقہ محض 3 لاکھ 86 ہزار 255 نفوس پر مشتمل ہے۔

مردم شماری کی عبوری رپورٹ کے مطابق پنجاب کی آبادی 11 کروڑ 17 ہزار 465 ہے اور اس کی قومی اسمبلی میں 141 نشستیں ہیں۔

پنجاب کا ایک حلقہ کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار 265 نفوس پر مشتمل ہو گا۔ خیبر پختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 371 ہے۔قومی اسمبلی میں 39 نشستیں ہیں، ایک حلقہ کم از کم 7 لاکھ 82 ہزار 650 افراد پر مشتمل ہوگا۔

این اے 35 بنوں 11 لاکھ 67 ہزار 892 افراد پر مشتمل پاکستان میں سب سے زیادہ آبادی والا حلقہ ہے۔

سب سے چھوٹا حلقہ این اے 262 کچھی جھل مگسی کا ہے،اس کی آبادی 3 لاکھ 86 ہزار 255 ہے،بلوچستان کی کل آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 739 ہے ۔

تازہ ترین