• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹھی: بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، 15روز میں رپورٹ طلب

مٹھی: بچوں کی ہلاکت کا معاملہ، 15روز میں رپورٹ طلب

تھرکے علاقے مٹھی میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے کی سماعت میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہے کہ بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ماہرین اس معاملے کاجائزہ لے سکتے ہیں،عدالت نے بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی 15روز میں رپورٹ طلب کرلی ۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سیکریٹری صحت نے عدالت کو بتایا کہ مٹھی میں بچوں کی اموات کے وجوہات جاننے کے لیے ماہر ڈاکٹرز پر مبنی کمیٹی تشکیل دے دیتےہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکل بچوں کی اموات زائدالمیعاد ٹیکے لگنے سے ہوئی،جوبچے مرچکے وہ پھول تھے ان کوواپس نہیں لاسکتے۔

عدالت نے سیکرٹری صحت سندھ کی رپورٹ غیر اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا رپورٹ میں اموات کی وجہ عمومی بتائی گئی ہے۔ 5بچوں کی اموات زائدالمیعاد انجکشن لگنے سے ہوئی ،بچوں کی اموات کی وجہ جاننے کے لیے کمیٹی 15روز میں رپورٹ دے۔

کیس کی سماعت 15روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین