• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈی ایڈونچر فلم کرسٹوفر روبن کاپہلا ٹیزر جاری

کامیڈی ایڈونچر فلم کرسٹوفر روبن کاپہلا ٹیزر جاری

کامیڈی اور ایڈونچر سے بھرپورمناظر کی عکاسی کرتی ہالی وڈ کی نئی لائیو ایکشن اینیمیٹیڈ فلم گُڈ بائے کرسٹوفر روبن کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایتکارمارک فروسٹر کی ڈزنی اسٹوڈیو ز کے تحت بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی مشہور برطانوی رائٹراور وِنی دی پُوہ کے خالقA. A. Milneکی زندگی سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس میں کرسٹوفر اپنے بچپن کے دوست وِنی دی پوہ کے ساتھ ملکر اپنی کہانی میں لاپتہ ہونیوالے ننھے بچے کی تلاش شروع کرتا ہے ۔


وِنی دی پوہ نامی کارٹون کردارنے دنیا بھر میں ایسی شہرت حاصل کی کہ اس کے خالق کے دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد اس کارٹون کی شہرت کم نہ ہوئی اور اب تک کئی نسلیں وِنی دی پُوہ کی دیوانی ہیں۔

بریگھم ٹیلر اور کرسٹین بَر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی وڈ اداکارایوان میکگریگر ،ہیلے ایٹوِل ،ٹوبی جونز،جِم کمنگز، پیٹر کیپالڈی،راجر ایشٹن اوراولیور فورڈ سمیت دیگر کئی فنکار شامل ہیں۔

فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے بینر تلے رواں سال3اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

تازہ ترین